جشن میلاد النبی صلی الله علیہ وسلم ایک لمحہٴ فکریہ
جشن میلاد النبی صلی الله علیہ وسلم ایک لمحہٴ فکریہ 🌟 *شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی حفظہٗ اللہ* ▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪ 🌼 *دلائل کے لیے* 🔏 *ٹیلی گرام گروپ احناف میڈیا سروس* https://t.me/shaikh_muhammad_alqama 🌷 *آفیشل چینل* https://t.me/amsindia 🔸 🔸 🔸 🔸 🔸 🔸 🔸 🔸 🌷 12/ ربیع الاول کو عید میلاد النبی صلی الله علیہ وسلم منانے کارواج کچھ عرصہ سے مسلسل چلا آرہا ہے، چوں کہ عہد صحابہ کرام رضوان الله تعالیٰ علیہم اجمعین اور قرون اولیٰ میں اس ”عید“ کا کوئی پتا نشان نہیں ملتا۔ اس لیے اکابر علمائے حق ہمیشہ یہ کہتے آئے ہیں کہ یہ دن منانے کی رسم ہم میں عیسائیوں اور ہندوؤں سے آئی ہے، تاریخ اسلام کے ابتدائی دور میں اس کی کوئی بنیاد نہیں ملتی، لہٰذا اس رسم کی حوصلہ افزائی کے بجائے حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، مسلمانوں کا اصل کام یہ ہے کہ وہ ان رسمی مظاہروں کے بجائے سرکار دوعالم صلی الله علیہ وسلم کی تعلیمات کی طرف متوجہ ہوں اور ایک دن میں عید میلاد مناکر فارغ ہوجانے کے بجائے اپنی پوری زندگی کو آپ صلی الله علیہ وسلم کی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالنے کی فکر کریں۔ 💐 یہ علمائے دیوبند اور علمائے اہ...