اتباع سنت کی اہمیت : حضرت بلال بن حارث مزنی رضی اللہ عنہ حضور اقدس ﷺ کا ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ جس نے میرے بعد میری کسی مٹی ہوئی سنت کو زندہ کیا تو جتنے لوگ اس سنت پر عمل کریں گے ان سب کے برابر اسے اجر ملے گا اور اس سے ان لوگوں کے اجر میں کوئی کمی نہیں آئی گی اور جس نے گمراہی کا کوئی طریقہ ایجا د کیا جس سے اللہ اور اس کے رسول کبھی راضی نہیں ہو سکتے تو جتنے لوگ اس طریقہ پر عمل کریں گے ان سب کے برابر اسے گناہ ہو گا اور اس سے ان لوگوں کے گناہ میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔(ترمذی) حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس رضی اللہ عنہ نے مجھے ارشاد فرمایا کہ اے میرے بیٹے ! اگر تم ہر وقت اپنے دل کی یہ کیفیت بناسکتے ہو کہ اس میں کسی کے بارے میں ذرا بھی کھوٹ نہ ہو تو ایسا ضرور کرو پھرآپ ﷺ نے فرمایا اے میرے بیٹے ! یہ میری سنت میں سے ہے اور جس نے میری سنت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ میرے ساتھ جنت میں ہو گا۔ (ترمذی ) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما حضور اقدس ﷺ کا ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ میری امت کے بگڑنے کے و...
Posts
Showing posts from 2021
- Get link
- X
- Other Apps
*سیرت کورس سیرت کیمپس* *مسرت بھی سعادت بھی* ⛔ *سیرت کلاسیس کے لئے داخلہ جاری ہے* آپ نے سب کچھ جانا مگر حضورﷺ کو ہی نہیں جانا تو آپ نے کچھ بھی نہیں جانا ایک مسلمان کا اپنے آپ کو جاننا اتنا ضروری نہیں ہے جتنا کہ رسولﷺ کے بارے میں جاننا ضروری ہے تو آئیے تفصیل سے جانتے ہیں کہ حضورﷺ کیسے ہمارے لئے نمونہ ہے ہم سب کا ایمان ہے کہ حضورﷺ ہم سب کے لئے آئیڈیل اور اسوہ حسنہ ہے مگر سوال یہ ہے کہ حضورﷺ کیسے ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے آئیے حضورﷺ کی زندگی کو ابتدا سے انتہا تک عملی مشقوں اور خصوصی تربیتی نظام کے ساتھ پڑھئے اور حضورﷺ کی زندگی کو اپنے آپ کی زندگی کے لئے مشعل راہ بنائیے حضورﷺ کی زندگی کے ہر گوشوں سے جانئے کہ ان میں آپ کے لئے کیا عبرت ہے اور آپ کی زندگی کے مختلف مرحلوں کے لئے کیا رہبری ہے نیز دوران کورس سیرت پر مختلف محاضرے بھی ہونگے مقابلے بھی ہونگے جن کے عناوین حضورﷺ بطور نمونہ اطفال حضورﷺ بطور تاجر و ماہر معاشیات حضورﷺ بطور والد و سربراہ خاندان حضورﷺ بطور شوہر و فرد خانہ حضورﷺ بطور معلم حضورﷺ بطور دوست حضورﷺ بطور مربی و م...