Posts

Showing posts from August, 2020

مرد و عورت کی نماز میں فرق حدیث نماز اسی طرح پڑھو جس طرح مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو کا صحیح معنی و مفہوم

 🔵بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🔵           🌿حدیث مبارک 🌿  💐”نماز اسی طرح پڑھو جس طرح مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو“ کا صحیح معنی و مفہوم  🌻ازافادات  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گهمن حفظہ اللہ  🌷بعض لوگ مرد و عورت کی نماز میں فرق نہیں کرتے اور اپنے موقف پر یہ دلیل پیش کرتے ہیں:   🌺صَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي۔ (بخاری)  ☘کہ اس طرح نماز پڑھو جیسے تم نے مجھے نماز پڑھتے دیکھتے ہو۔ 🔦🔦 عرض ہے کہ پہلے یہ حدیث مبارک مکمل دیکھ لی جائے تاکہ جواب سمجھنے میں آسانی ہو۔پوری حدیث یوں ہے۔  🌹حَدَّثَنَا مَالِكٌ أَتَيْنَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ يَوْمًا وَلَيْلَةً وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَحِيمًا رَفِيقًا فَلَمَّا ظَنَّ أَنَّا قَدْ اشْتَهَيْنَا أَهْلَنَا أَوْ قَدْ اشْتَقْنَا سَأَلَنَا عَمَّنْ تَرَكْنَا بَعْدَنَا فَأَخْبَرْنَاهُ قَالَ ارْجِعُوا إِلَى أَهْلِيكُمْ فَأَقِيمُوا فِيهِمْ وَعَلِّمُوهُمْ وَمُرُو...

نماز میں عورتوں کا سینے پر ہاتھ باندھنا اور غیر مقلدین کا ایک عمومی شبہ

 🔴 نماز میں عورتوں کا سینے پر ہاتھ باندھنا اور غیر مقلدین کا ایک عمومی شبہ: 🔴 ازﺍﻓﺎﺩﺍﺕ : ﻣﺘﮑﻠﻢ ﺍﺳﻼﻡ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻣﺤﻤﺪ ﺍﻟﯿﺎﺱ ﮔﮭﻤﻦ ﺣﻔﻄﮧ ﺍﻟﻠﮧ 💠شبہ: احناف ناف کے نیچے ہاتھ باندھنےکو سنت کہتے ہیں لیکن ان کی عورتیں خلاف سنت نماز پڑھتی ہیں کیونکہ وہ سینہ پر ہاتھ باندھتی ہیں۔ 💠جواب: عورت کے بارے میں فقہاء کا اجماع ہے کہ وہ قیام کے وقت اپنے ہاتھ سینہ پر رکھے گی اور اجماع مستقل دلیل شرعی ہے۔ ♦1: امام ابو القاسم ابراہیم بن محمد القاری الحنفی السمر قندی (م بعد907ھ) لکھتے ہیں: وَ الْمَرْاَۃُ تَضَعُ [یَدَیْھَا]عَلٰی صَدْرِھَا بِالْاِتِّفَاقِ. (مستخلص الحقائق شرح کنز الدقائق: ص153) ترجمہ: عورت اپنے ہاتھ سینہ پر رکھے گی،اس پر سب فقہاء کا اتفاق ہے۔ ♦2: سلطان المحدثین ملا علی قاری رحمہ اللہ (م1014ھ) فرماتے ہیں: وَ الْمَرْاَۃُ تَضَعُ [یَدَیْھَا]عَلٰی صَدْرِھَا اِتِّفَاقًا لِاَنَّ مَبْنٰی حَالِھَا عَلَی السَّتْرِ. (فتح باب العنایۃ: ج1 ص243 سنن الصلوۃ) ترجمہ:عورت اپنے ہاتھ سینہ پر رکھے گی،اس پر سب فقہاء کا اتفاق ہے، کیونکہ عورت کی حالت کا دارو مدار پردے پر ہے۔ ♦3: علامہ عبد الحئی لکھنوی رحمہ اللہ (م1304ھ)...

مرد و عورت کی نماز میں فرق کے دلائل

 🔵مردو عورت کی نماز میں فرق کے دلائل🔵 🔴دلیل نمبر 1  🎍عن وائل بن حجر قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم  يا وائل بن َحُجْرٍ! اِذَا صَلَّیْتَ فَاجْعَلْ یَدَیْکَ حِذَائَ اُذُنَیْکَ وَالْمَرْاَۃُ تَجْعَلُ یَدَیْھَا حِذَائَ ثَدْیَیْھَا۔ (المعجم الکبیر للطبرانی ج 9ص 144حدیث نمبر17497)  🎍ترجمہ: حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے وائل بن حجر!جب تو نماز پڑھے تو اپنے ہاتھ اپنے کانوں کے برابر اٹھا اور عورت کے لیے فرمایا کہ وہ اپنی چھاتیوں کے برابر ہاتھ اٹھائے۔‘‘ :مرد و عورت کے طریقہ رکوع میں فرق 🔴دلیل نمبر2  🍁عَنْ سَالِمِ الْبَرَّادِ قَالَ: اَتیْنَا عُقْبَۃَ بْنَ عَمْروٍ الْاَنْصَارِی اَبَا مَسْعُوْدٍ فَقُلْنَا لَہٗ حَدِّثْناَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَامَ بَیْنَ اَیْدِیْنَا فِی الْمَسْجِدِ فَکَبَّرَ فَلَمَّارَکَعَ وَضَعَ یَدَیْہِ عَلٰی رُکْبَتَیْہِ وَجَعَلَ اَصَابِعَہٗ اَسْفَلَ مِنْ ذٰلِکَ وَ جَافٰی بَیْنَ مِرْفَقَیْہِ (سنن ابی داود ج1 ص 133باب صلوۃ من لا یقیم صلبہ فی الرکوع...

ﻓﻘﮧ ﺣﻨﻔﯽ پر اعتراض (کہ ﻓﻘﮧ ﺣﻨﻔﯽ ﮐﮯ ﺑﮩﺖ ﺳﺎﺭﮮ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺎﻡ ابو حنیفہ ﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ کے شاگردوں نے امام صاحب ﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ سے ﺍﺧﺘﻼﻑ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ) کا جواب

🔴 *ﻓﻘﮧ ﺣﻨﻔﯽ پر اعتراض (کہ ﻓﻘﮧ ﺣﻨﻔﯽ ﮐﮯ ﺑﮩﺖ ﺳﺎﺭﮮ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺎﻡ ابو حنیفہ ﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ کے شاگردوں نے امام صاحب ﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ سے ﺍﺧﺘﻼﻑ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ) کا جواب* 🌟ﺍﺯ ﺍﻓﺎﺩﺍﺕ: ﻣﺘﮑﻠﻢ ﺍﺳﻼﻡ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻣﺤﻤﺪ ﺍﻟﯿﺎﺱ ﮔﮭﻤﻦ ﺣﻔﻈﮧ ﺍﻟﻠﮧ 🔸 *اعتراض:* ﻓﻘﮧ ﺣﻨﻔﯽ ﮐﮯ ﺑﮩﺖ ﺳﺎﺭﮮ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺎﻡ ﺍﺑﻮ ﯾﻮﺳﻒ ﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻭﺭﺍﻣﺎﻡ ﻣﺤﻤﺪ ﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻧﮯ ﺍﻣﺎﻡ ﺻﺎﺣﺐ ﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﺳﮯ ﺍﺧﺘﻼﻑ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ۔ 🔺 *ﺟﻮﺍﺏ :* ‏[ ۱ ‏] : ﺍﯾﮏ ﻣﺠﺘﮩﺪ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻣﺠﺘﮩﺪ ﺳﮯ ﺍﺧﺘﻼﻑ ﮐﺮﮮ ﯾﮧ ﺟﺎﺋﺰ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﺣﻀﺮﺕ ﺩﺍﺅﺩ ﺍﻭﺭﺣﻀﺮﺕ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ﻋﻠﯿﮩﻤﺎﺍﻟﺼﻠﻮٰۃ ﻭﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﺎﺍﺟﺘﮩﺎﺩﯼ ﺍﺧﺘﻼﻑ۔ ﻏﯿﺮ ﻣﺠﺘﮩﺪ ﮐﺎ ﻣﺠﺘﮩﺪ ﺳﮯ ﺍﺧﺘﻼﻑ ﮐﺮﻧﺎ ﺟﺎﺋﺰ ﻧﮩﯿﮟ۔ 🔸‏[ ۲ ‏] : ﺍﻣﺎﻡ ﺍﺑﻮﯾﻮﺳﻒ ﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﮐﺎﻗﻮﻝ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺎﻡ ﺻﺎﺣﺐ ﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﮐﺎﻗﻮﻝ ﮨﯽ ﮨﻮﺗﺎﮨﮯ۔ ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﻋﻼﻣﮧ ﺷﺎﻣﯽ ﺭﺣﻤﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﺭﺩ ﺍﻟﻤﺤﺘﺎﺭ ﮐﮯ ﻣﻘﺪﻣﮧ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺎﻡ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻗﻮﻝ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺷﺎﮔﺮﺩﻭﮞ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﻗﻮﻝ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﮨﻮ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺷﺎﮔﺮﺩﻭﮞ ﮐﺎ ﻗﻮﻝ ﺩﺭﺍﺻﻞ ﺁﭖ ﮨﯽ ﮐﺎ ﻗﻮﻝ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ، ﺷﺎﮔﺮﺩﻭﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻧﺴﺒﺖ ﻣﺤﺾ ﺭﺍﺋﮯ ﮐﯽ ﻣﻮﺍﻓﻘﺖ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ ♻ﻋﻼﻣﮧ ﺷﺎﻣﯽ ﺭﺣﻤﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﯾﮧ ﮨﯿﮟ : ﻗَﺎﻝَ ﻓِﻲ ﺍﻟْﻮَﻟْﻮَﺍﻟِﺠﻴَّﺔِ ﻣِﻦْ ﻛِﺘَﺎﺏِ ﺍﻟ...

فقہ حنفی پر اعتراض محرمات سے نکاح پر حد نہيں کا جواب

*فقہ حنفی پر اعتراض (محرّمات سے نکاح پر حد نہیں) کا جواب* محرّمات سے نکاح پر حد کا مسئلہ *اعتراض----------------* طالب الرحمن صاحب لکھتے ہیں: اسلام میں محرمات سے نکاح حرام امام ابوداود نے اپنی سنن میں یہ باب باندھا باب فی الرجل یزنی بحریمہ کہ جو شخص اپنی محرمات سے نکاح کرتا ہے۔ پھر مندرجہ ذیل حدیث نقل کی: عن البراء بن عازب رضی اللہ تعالی عنہ قال بینا انا اطوف، علی ابل لی ضلت اذ اقبل رکب، او فوارس، معہم لوائ، فعجل الاعراب یطیفون بی، لمنزلتی من النبی صلی اﷲ علیہ وسلم اذ اتواقبۃ، فاستخرجوا منہا رجلا فضربوا عنقہ، فسألت عنہ؟ فذکروا انہ أعرس بامرأۃ أبیہ ابوداود :4456 براء بن عازب رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں دوران طواف میں ایک قافلے والوں سے ملا جب وہ اپنے ٹھکانے پر پہنچے تو اس میں سے ایک شخص کو باہر نکالا اور اس کی گردن کو جدا کر دیا میں نے اس کے متعلق پوچھا تو بتایا گیا کہ اس نے اپنے باپ کی بیوی سے نکاح کیا تھا۔ دوسری حدیث کے الفاظ یوں ہیں: عن البرائ رضی اللہ تعالی عنہ قال لقیت عمی ومعہ رایۃ، فقلت: أین ترید؟ قال: بعثنی رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم إلی رجل نکح إمرأۃ أبیہ، فأمرنی أن أ...

ہدایہ قران کی طرح ہے الھدایة کالقرآن کا صحیح مطلب

*📖الہدایة کالقرآن کا صحیح مطلب📖* 🥀غیر مقلدین کا یہ اعتراض کرنا کہ ہدایہ میں لکھا ہے ’’الہدایۃ کالقرآن‘‘ ہدایہ قرآن کی طرح ہے، ہدایہ کے اندر یہ لفظ کہیں نہیں ہے، یہ محض جھوٹ ہے؛ 🌹 البتہ کشف الظنون ۲؍۸۱۶پر صرف یہ بات لکھی ہے، کہ ہدایہ لکھنے سے پہلے حنفی مسلک میں فقہ کی جتنی کتابیں لکھی جا چکی ہیں ، ان تمام کتابوں سے ہدایہ نے حنفی مسلک کو بے نیاز کر دیا ہے؛  اس لئے کہ ہدایہ ایسی جامع اور مدلل کتاب ہے کہ اس سے پہلے کتابوں میں سے کوئی بھی ایسی جامع کتاب نہیں لکھی گئی تھی تو جس طریقہ سے قرآن کریم نے پچھلی تمام آسمانی کتابوں سے بے نیاز کر دیا ہے اور ان سب کو منسوخ کردیا ہے، ایسے ہی ہدایہ نے حنفی مسلک کی پچھلی تمام حنفی کتابوں سے بے نیاز کردیاہے،  پچھلی تمام حنفی کتابوں کو گویا منسوخ کر دیا ہے، یہ ایک تشبیہ دی گئی ہے، اگر کوئی عربی زبان اور عربی محاورہ سے ناواقف اور نا بلد ہے پھر وہ کشف الظنون کی اس عبارت کو دیکھ کر جسے ہدایہ کے بعض شراح نے بھی نقل کیاہے، یہ سمجھے کہ ہدایہ کو قرآن کے مثل یا قرآن کے برابر قرار دیاگیا ہے تو یہ اس کی عقل و سمجھ کا قصور ہے، وہ خود اپنے اندر عربی...

فقہ حنفی پر اعتراض کتے اور گدھے کے گوشت کی تجارت

🔵 *فقہ حنفی پر اعتراض (کتے اور گدھے کے گوشت کی تجارت جائز ہے) کا جواب*  📌 کتے اور گدھے کے گوشت کی تجارت کا مسئلہ 🌟 *متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گهمن حفظه الله* 🔸 🔸 🔸 🔸 🔸 🔸 🔸 🔸  📌 *اعتراض ------------* ⚡ طالب الرحمن لکھتے ہیں: *اسلام میں درندوں کی تجارت* 🏹 ابو مسعود سے روایت ہے کہ *ان رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نهی عن ثمن الکلب و مھر البغی وحلوانة الکاهن* ( بخاری رقم 2237 ) 🛡 *ترجمہ:* رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت لونڈی اور جادو گر کی کمائی سے منع فرمایا ہے۔ 🔹 *فقہ حنفی میں درندوں کی تجارت* 🔰اب احناف کی بھی سن لیجیے۔ صاحب ہدایہ لکھتے ہیں: 1⃣۔ ویجوز بیع الکلب والفہد والسباع المعلم وغیر المعلم فی ذلک سواء ( ہدایہ اخرین ص103 ) 🌻 *ترجمہ:* کتے، شیر اور درندے چاہے سدھائے ہوئے ہوں یا غیر سدھائے ہوئے ان کی تجارت جائز ہے۔ 🔻 فتاویٰ عالمگیری میں یہ بھی ہے: 2⃣۔ اذا ذبح کلبه وباع لحمه جاز و کذا اذا ذبح حمارہ و باع لحمه… ویجوز بیع لحوم السباع والحمر المذبوحۃ فی الروایۃ الصحیحۃ 3/115 🌸 *ترجمہ:* اگر اپنے کتے کو ذبح کر لے اس کا گوشت بیچے اسی طرح اپنے گدھے کو ذبح...

مولانا قاسم نانوتوی پر ختم نبوت کے انکار کا اعتراض

*🔵مولانا قاسم نانوتوی کی تحذیر الناس میں ختم نبوت کے معاملے پر اعتراض کا رضاخانیوں کو منھ توڑ جواب 🔵*                                         .                              *🌴بالفرض بعد زمانہ نبوی بھی کوئی نبی آجائے تحزیر الناس پر ایک اعتراض کا جواب🌴* بالفرض بعد زمانہ نبوی بھی کوئی نبی آجائے 🌺رضاخانی حضرات اس عبارات پر بہت اعتراض کرتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کے دو مایہ ناز اعتراض ہیں جن کو یہاں نقل کیا جارہا ہے :🌺 اعتراض:۱:بعض دیوبندی کہتے ہیں کہ یہاں بالفرض کا لفظ ہے لہذا عبارت ٹھیک ہے ان سے چند استفسار کئے جاتے ہیں امید ہے وہ جواب دیں گے اگر کوئی کہے بالفرض کسی کی دونوں آنکھیں نکال دی جائیں تو اس کی بینائی میں کچھ فرق نہیں آئے گا تو کیا اس کی بینائی میں فرق نہیں آئے گا ؟اگر کوئی کہے بالفرض کوئی مسلمان اللہ کے الہ ہونے کے بعد کسی اور کو الہ مانے تو اس کے عقیدہ توحید میں کچھ فرق نہیں آئے گا اگر مسؤلہ بال...

حضرت شاہ اسمعیل شہید پر اعتراض کیا نماز میں حضورﷺ کا خیال آنا برا ہے

🔴 *ولی کامل حضرت شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ پہ اعتراض (کیا نماز میں رسول اللہ ﷺ کا خیال آنا برا ہے ؟) کا جواب* 🌟مولانا ساجد خان نقشبندی حفظہ اللہ ♦اعتراض: حضرت شاہ اسمعیل شہید رحمة اللہ علیہ پر کچھ رسوائے زمانہ لوگوں نے جو الزامات لگائے ہیں ان میں سب سے بڑا الزام اور سب سے نمایاں بہتان یہ ہے کہ  🔸انہوں نے اپنی کتاب ”صراط مستقیم“ میں لکھا ہے کہ : ”محمد رسول اللہ ﷺ کی طرف نماز میں خیال لے جانا ظلمت بالائے ظلمت ہے ۔کسی فاحشہ رنڈی کے تصور اور اس کے ساتھ زنا کا خیال کرنے سے بھی برا ہے ۔اپنے بیل یا گدھے کے تصور میں ہمہ تن ڈوب جانے سے بدرجہا بد تر ہے “ 🔸احمد رضاخان نے صاحب قارونی کے بعض مریدین اور پیروکار اپنی کتابوں میں لکھتے ہیں اور دیہاتوں میں جاکر بکتے ہیں کہ اسمعیل نے لکھا ہے کہ نماز میں نبی ﷺکا خیال آجانا گھوڑے گدھے کے خیال آنے سے زیادہ برا ہے۔ ♦جواب: محترم قارئین! ,بھلا سوچئے تو کوئی شخص بقائمی ہوش و حواس ایسے کافرانہ ،ظالمانہ اور احمقانہ جملے لکھ سکتا ہے ؟اس عبارت کا مطلب تو یہ ہوا کہ شاہ اسمعیل ؒ دنیا بھر کے مسلمانوں کی نمازوں کو خراب اور فاسد قرار دے رہے ہیں ۔ اس لئے کہ ایسا...

مولانا خلیل احمد سہارنپوری پر الزام کہ حضورﷺ سے زیادہ علم شیطان کو ہے

*علماء دیوبند ﻓﺨﺮ ﺍﻟﻤﺤﺪﺛﯿﻦ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺧﻠﯿﻞ ﺍﺣﻤﺪ ﺳﮩﺎﺭﻧﭙﻮﺭﯼ ﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ پہ الزام (نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ علم شیطان کو ہے  معاذ اللہ) کا جواب 🌸ﻓﺎﺿﻞ ﺑﺮﯾﻠﻮﯼ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ : ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﯿﺮ ﺍﺑﻠﯿﺲ ﮐﺎ ﻋﻠﻢ ﻧﺒﯽ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﮯ ﻋﻠﻢ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺑﺮﺍ ﻗﻮﻝ ﺧﻮﺩ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺪﺍﻟﻔﺎﻅ ﻣﯿﮟ ﺹ 47 ﭘﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﮯ : ﺷﯿﻄﺎﻥ ﻭ ﻣﻠﮏ ﺍﻟﻤﻮﺕ ﮐﯽ ﯾﮧ ﻭﺳﻌﺖ ﻧﺺ ﺳﮯ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻮﺋﯽ ﻓﺨﺮ ﻋﺎﻟﻢ ﮐﯽ ﻭﺳﻌﺖ ﻋﻠﻢ ﮐﯽ ﮐﻮﻥ ﺳﯽ ﻧﺺ ﻗﻄﻌﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺴﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻧﺼﻮﺹ ﮐﻮ ﺭﺩ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺷﺮﮎ ﺛﺎﺑﺖ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ‏(ﺣﺴﺎﻡ ﺍﻟﺤﺮﻣﯿﻦ ﺹ 15) 🌸ﺍﻟﺠﻮﺍﺏ :  ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺧﻠﯿﻞ ﺍﺣﻤﺪ ﺳﮩﺎﺭﻧﭙﻮﺭﯼ ﮐﯽ ﮐﺘﺎﺏ ”ﺑﺮﺍﮨﯿﻦ ﻗﺎﻃﻌﮧ“ ﭘﺮ ﺍﻋﺘﺮﺍﺽ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮐﮧ ” ﺍﻧﻮﺍﺭِ ﺳﺎﻃﻌﮧ “ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﯽ ﮔﺌﯽ۔ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﺭﺿﺎ ﺧﺎﻧﯽ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﻧﮯﻓﺨﺮِ ﻋﺎﻟﻢ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺳﻠﻢ ﮐﻮ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﭘﺮ ﻗﯿﺎﺱ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﺳﮩﺎﺭﻧﭙﻮﺭﯼ ﺭﺣﻤﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ۔ ﮨﻢ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﭘﺮ ﻗﯿﺎﺱ ﺧﻮﺩ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﻋﺒﺪﺍﻟﺴﻤﯿﻊ ﺭﺍﻣﭙﻮﺭﯼ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﺱ ﮐﺘﺎﺏ ” ﺍﻧﻮﺍﺭ ﺳﺎﻃﻌﮧ “ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺟﺲ ﭘﺮ ﺗﻘﺮﯾﻆ ﻓﺎﺿﻞ ﺑﺮﯾﻠﻮﯼ ﮐﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﺎﻡ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ۔ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮍﮪ ﮐﺮ ﮐﯿﺎ ﺷﺎﻃﺮﺍﻧﮧ ﭼﺎﻝ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ۔ ﻧﺒﯽ ﭘﺎﮎ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﻮ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﭘﺮ ﻗﯿﺎﺱ ﮐﺮﻧﺎ ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﺗﻌﻈﯿﻢ ﻧﺒﻮﯼ ﮨﮯ؟ ﺑﺮﯾﻠﻮﯼ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﺎ ﮨﻤﯿﮟ ﺟﻮﺍﺏ ﺩ...

کوے کی حلت و حرمت کا مسئلہ مولانا ساجد خان نقشبندی

🔴 *کوے کی حلت و حرمت کا مسئلہ🔴* 🌟علامہ ساجد خان نقشبندی مدظلہ العالی قارئین کرام !دراصل قطب الاقطاب فقیہ العصر حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ سے سہانپور کے کسی باشندے نے سوال کیا کہ : 🌺سوال: جس جگہ زاغ معروفہ کو اکثر حرام جانتے ہوں اور کھانے والے کو برا کہتے ہوں تو ایسی جگہ اس کوا کھانے والے کو کچھ ثواب ہوگا۔ یا نہ ثواب ہوگا نہ عذاب؟۔ 🌺جواب: ثواب ہوگا۔ (فتاوی رشیدیہ، ص۱۳۰، ج۲)۔ اتنی سی معمولی بات پر نام نہاد بریلوی مولویوں نے اپنا کمالِ علم یہ ظاہر فرمایا کہ وعظ و تقریر اشتہارات و رسائل غرض جملہ مراحل طے کر ڈالے اپنے اکابر و اساتذہ کو گالیاں دیں اور عوام سے دلوائیں حالانکہ متعارف کوے کا یہ مسئلہ کوئی جدید مسئلہ نہیں ۔دیگر آئمہ کرام کے زمانے میں بھی اس کے متعلق سوال ہوئے اور انھوں نے اس کی حلت پر فتوے دئے۔۔  لیکن زمانہ کا اقتضاء اور چودہویں صدی کی آزادی کا منشاء ہے کہ عقل و فہم کو، اصول و شریعت کو، مسلک حنفیت کو سب کو بالائے طاق رکھ کر آنکھیں بند کرکے وہ وہ خامہ فرسائی کی گئی کہ الامان والحفیظ۔ جبکہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کے محض زاغ معروفہ کی حلت کے فتوے کی بنیاد پر...