مرد و عورت کی نماز میں فرق حدیث نماز اسی طرح پڑھو جس طرح مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو کا صحیح معنی و مفہوم
🔵بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🔵 🌿حدیث مبارک 🌿 💐”نماز اسی طرح پڑھو جس طرح مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو“ کا صحیح معنی و مفہوم 🌻ازافادات متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گهمن حفظہ اللہ 🌷بعض لوگ مرد و عورت کی نماز میں فرق نہیں کرتے اور اپنے موقف پر یہ دلیل پیش کرتے ہیں: 🌺صَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي۔ (بخاری) ☘کہ اس طرح نماز پڑھو جیسے تم نے مجھے نماز پڑھتے دیکھتے ہو۔ 🔦🔦 عرض ہے کہ پہلے یہ حدیث مبارک مکمل دیکھ لی جائے تاکہ جواب سمجھنے میں آسانی ہو۔پوری حدیث یوں ہے۔ 🌹حَدَّثَنَا مَالِكٌ أَتَيْنَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ يَوْمًا وَلَيْلَةً وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَحِيمًا رَفِيقًا فَلَمَّا ظَنَّ أَنَّا قَدْ اشْتَهَيْنَا أَهْلَنَا أَوْ قَدْ اشْتَقْنَا سَأَلَنَا عَمَّنْ تَرَكْنَا بَعْدَنَا فَأَخْبَرْنَاهُ قَالَ ارْجِعُوا إِلَى أَهْلِيكُمْ فَأَقِيمُوا فِيهِمْ وَعَلِّمُوهُمْ وَمُرُو...