ہدایہ قران کی طرح ہے الھدایة کالقرآن کا صحیح مطلب
*📖الہدایة کالقرآن کا صحیح مطلب📖*
🥀غیر مقلدین کا یہ اعتراض کرنا کہ ہدایہ میں لکھا ہے ’’الہدایۃ کالقرآن‘‘ ہدایہ قرآن کی طرح ہے، ہدایہ کے اندر یہ لفظ کہیں نہیں ہے، یہ محض جھوٹ ہے؛
🌹 البتہ کشف الظنون ۲؍۸۱۶پر صرف یہ بات لکھی ہے، کہ ہدایہ لکھنے سے پہلے حنفی مسلک میں فقہ کی جتنی کتابیں لکھی جا چکی ہیں ، ان تمام کتابوں سے ہدایہ نے حنفی مسلک کو بے نیاز کر دیا ہے؛
اس لئے کہ ہدایہ ایسی جامع اور مدلل کتاب ہے کہ اس سے پہلے کتابوں میں سے کوئی بھی ایسی جامع کتاب نہیں لکھی گئی تھی تو جس طریقہ سے قرآن کریم نے پچھلی تمام آسمانی کتابوں سے بے نیاز کر دیا ہے اور ان سب کو منسوخ کردیا ہے، ایسے ہی ہدایہ نے حنفی مسلک کی پچھلی تمام حنفی کتابوں سے بے نیاز کردیاہے،
پچھلی تمام حنفی کتابوں کو گویا منسوخ کر دیا ہے، یہ ایک تشبیہ دی گئی ہے، اگر کوئی عربی زبان اور عربی محاورہ سے ناواقف اور نا بلد ہے پھر وہ کشف الظنون کی اس عبارت کو دیکھ کر جسے ہدایہ کے بعض شراح نے بھی نقل کیاہے، یہ سمجھے کہ ہدایہ کو قرآن کے مثل یا قرآن کے برابر قرار دیاگیا ہے تو یہ اس کی عقل و سمجھ کا قصور ہے، وہ خود اپنے اندر عربی محاورہ اور عربی عبارت سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرے بلاوجہ مسلمانوں کو اپنی نا اہلیت کا تماشہ نہ دکھائے اور لوگوں کو غلط فہمی میں نہ ڈالے اورجس نے یہ لکھا ہے کہ یہ عبارت ہدایہ میں ہے غلط ہے، ہدایہ کے کس باب میں اور کس صفحہ میں یہ عبارت ہے یہ محض اپنی جہالت کا مظاہرہ کرنا ہے۔
کشف الظنون کی پوری عبارت ملاحظہ فرمائیے:👇
⬅قال الشیخ: أکمل الدین روي أن صاحب الہدایۃ بقي في تصنیف الکتاب ثلاث عشرۃ سنۃ، وکان صائماً وکان في تلک المدۃ لا یفطر أصلاً، وکان یجتہد أن لا یطلع علی صومہ أحد، فکان ببرکۃ زہدہ وورعہ کتابہ مقبولاً بین العلماء۔ وہو الذي قیل في شأنہ:أن الہدایۃ کالقرآن قدنسخت، ماصنفوا قبلہا في الشرع من کتب، فأحفظ قواعدہا واسلک مسالکہا یسلم مقالک من زیغ، ومن کذب۔ (کشف الظنون، دارالفکر بیروت ۲/۸۱۶)
فقط واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم
فضل الرحمن حنفی عفی عنہ
دار الشیبانی للافتاء والتحقیق
Play Slots - Dr. Majestic Casino Resort
ReplyDeleteDr. Majestic 충청북도 출장마사지 Casino Resort, Majestic 안산 출장마사지 Casino Resort, Majestic Casino Resort, Majestic Casino Resort, Aug 30, 2018 · 과천 출장안마 Uploaded 김천 출장마사지 by 서귀포 출장샵 Majestic Casino Resort