پردہ پر اعتراضات اور ان کے جوابات

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:
*پردے پر اعتراضات اور ان کے جوابات* 

1 ••• *پردہ ترقی میں رکاوٹ ہے*

آج ایک بہت بڑا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ پردہ ترقی میں رکاوٹ ہے۔ کہا یہ جاتا ہے کہ اگر پردہ نہ ہوتا تو مسلمان بہت زیادہ ترقی کرتے. *"ایک دفعہ یہی سوال مولانا اشرف علی تھانوی رحمتہ اللہ علیہ  سے کسی نے پوچھا تو آپ نے اس سے یہ پوچھا کہ اچھا پھر یہ بتاؤ کہ وہ تمام اقوام جو کہ پردہ نہیں کرتیں کیا وہ سب ہی ترقی یافتہ ممالک ہیں."*  ہونا تو پھر یہی چاہئے کہ اگر یہ پردہ ترقی میں رکاوٹ ہے،  تو جو اقوام پردہ نہیں کرتیں وہ ترقی یافتہ ہونی چاہیئے جبکہ ایسا نہیں .گنتی کی وہ اقوام ہیں جو ترقی پر ہیں سب بے پردہ قومیں نہیں ہیں ، تو پتہ چلا کہ بات یہ نہیں کہ پردہ کرنے سے ترقی میں رکاوٹ ہے. بلکہ یہ تو کچھ الگ معاملات ہیں ۔

آج ہم ترقی کسے کہتے ہیں؟
 کیا عورت کا گھر سے بے لباس ہوکر نکلنا یہ ترقی ہے؟ ؟؟ 
ترقی کو اگر ہم نے سیکھنا ہے تو وہ نبی علیہ السلام کی زبان مبارک سے سیکھیں  •••

تاریخ سے ہمیں یہ بات پتہ چلتی ہے کہ نبی علیہ السلام اور تابعین اور تبع تابعین کا جو دور تھا یہ اسلام کی ترقی کا سب سے بہترین دور تھا ۔مسلمانوں کی حکومت اس وقت سب سے زیادہ تھی ۔ مسلمانوں کی عزت تھی ۔ان کا فیصلہ چلتا تھا۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کیا وہ لوگ بے پردہ تھے؟ کیا ھماری صحابیات رضی اللہ تعالٰی  عنھن بے پردہ تھیں؟
 کیا تابعین تبع تابعین کی بیویاں پردہ نہیں کرتی تھیں؟  وہ سب تو پردے والیاں تھیں. بہترین پردہ کرنے والیاں،  اللہ تعالٰی سے محبت کرنے والیاں، اللہ سے ڈرنے والیاں تھیں ۔
اپنی اولاد کی پرورش اپنی گود میں سنت کے مطابق کرنے والیاں تھیں ۔
پتہ چلا کہ جو دور پردے کا تھا وہی دور ایسا تھا جس میں کہ  اسلام عروج پر تھا۔

2••• *پردہ عورت کیلئے قید کی مانند* 

اب یہ بھی ایک اعتراض ہے کہ پردہ عورت کیلئے قید کی مانند ہے تو جی پہلے تو ھم پردے اور قید کے الفاظ کو سمجھتے ہیں کہ ان دونوں میں فرق کیا ہے؟؟
قید کہتے ہیں کسی انسان کو اس کی مرضی اور منشا کے خلاف قید کرلینا ۔
جبکہ پردہ تو عورت اپنی مرضی سے اللہ رب العزت کی رضا کیلئے کرتی ہے ۔
قید مجبوری سے ہوتی ہے۔ 
پردہ خوشی سے کیا جاتا ہے۔
قید اسلئے بھی کیا جاتا ہے تاکہ لوگ اس قیدی کے شر سے محفوظ رہیں ۔
جبکہ پردہ تو اسلئے کیا جاتا ہے کہ پردہ کرنے والی لوگوں کے شر سے محفوظ رہے۔
*"تو پردہ اور قید ان دونوں باتوں میں بہت فرق ہے."* 

3••• *برقع تو ایسے ہی ہے برقعے والیاں بھی تو غلطی کر بیٹھتی ہیں*

اب یہ بھی ایک اعتراض ہے جو بہت  زیادہ کیا جاتا ہے کہ جی برقعے والیاں بھی تو غلطی کر بیٹھتی ہیں ۔ان سے بھی تو ہوجاتی ہے غلطی ۔ تو سمجھیں اس بات کو کہ جب جس وقت ان سے غلطی ہوئی اس وقت انہوں نے بھی تو پردے میں ہی کسی طرح کی کوئی کمی کی ہوگی نا ۔ اور یہ سمجھیں کہ پردے والیاں جب تھوڑی سی پردے میں کمی کی وجہ سے غلطیاں کر بیٹھتی ہیں،  تو جو پردہ کرتی ہی  نہیں, وہ کتنی غلطیاں کرتی ہوں گی ۔

4•••• *میں  تو تین تین بچوں کی ماں بن گئی ہوں  مجھے بھلا کس نے دیکھنا ہے*

ارے میری بہنوں دیکھنے والوں نے تو تیس تیس بچوں کی ماں کو دیکھنا ہوتا ہے وہ باز نہیں آتے تو تم کیا تین بچوں کی بات کرتی ہو۔

5•••• *پردہ کرنے سے مرد زیادہ دیکھتے ہیں*

یہ بھی ایک اعتراض ہے کہ جب ھم پردہ کرکے نکلتی ہیں تو لوگ زیادہ شوقیہ نظروں سے دیکھتے ہیں ۔
اب آپ خود ہی اس بات کو سوچ لیجئے کہ جو مرد باپردہ عورت کو اتنا شوقیہ نظروں سے دیکھتے ہیں ۔وہ مرد بے پردہ عورت کو کتنا ہوس ناک نظروں سے دیکھتے ہوں گے۔

اس ساری بات کا مطلب یہ ہے کہ آج ہمیں اللہ رب العالمین کی بات اور نبی علیہ السلام کی بات سمجھ میں آجائے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس کو سمجھنے کی توفیق دے۔
 آمین ۔۔!!!

Comments

Popular posts from this blog

نماز میں عورتوں کا سینے پر ہاتھ باندھنا اور غیر مقلدین کا ایک عمومی شبہ

مولانا خلیل احمد سہارنپوری پر الزام کہ حضورﷺ سے زیادہ علم شیطان کو ہے

*Part 8* ﺭﻓﻊ ﯾﺪﯾﻦ ﮐﺮﻧﮯ پر غیر مقلدین کے دلائل کے جوابات