مارکیٹنگ کی اقسام اور مؤثر اسٹریٹیجیز: ایک مکمل رہنمائی
🌐 *مارکیٹنگ کی اقسام اور مؤثر اسٹریٹیجیز: ایک مکمل رہنمائی*
👈 تحریر : شیخ محمد علقمہ
مارکیٹنگ صرف اشتہار بازی نہیں بلکہ ایک مکمل سائنس ہے جس کا مقصد نہ صرف یوزر تک پہنچنا ہے بلکہ انہیں طویل عرصے تک ساتھ جوڑ کر رکھنا بھی ہے۔ جدید دور میں مارکیٹنگ کی بہت سی اقسام اور حکمتِ عملیاں موجود ہیں، جنہیں سمجھنا اور صحیح وقت پر نافذ کرنا ایک کامیاب بزنس کی بنیاد ہے۔
❇️ آیئے ہم مختلف قسم کی مارکیٹنگ اور ان کی حکمتِ عملیوں کو آسان اور مؤثر انداز میں تفصیل سے سمجھتے ہیں:
---
1️⃣ Acquisition Marketing – نئے گاہک حاصل کرنے کی حکمتِ عملی
🟦 تعریف:
ایسی مارکیٹنگ جس کا مقصد نئے کسٹمرز حاصل کرنا ہو، اسے Acquisition Marketing کہا جاتا ہے۔ اس میں ہم نئے کسٹمر ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں
🔶 مثال:
جب آپ فیس بک، گوگل یا یوٹیوب پر پیڈ ایڈز چلاتے ہیں تاکہ نئے لوگ آپ کی ویب سائٹ یا پروڈکٹ سے واقف ہوں اور پہلی بار خریداری کریں، اس کی سیلز بڑھیں اور اسے مزید نئے نئے کسٹمر ملیں تو یہ ایکوزیشن مارکیٹنگ ہے۔
🔰 *حکمتِ عملی:*
❶ پیڈ ایڈز (Paid Ads)
❷ انفلوئنسر مارکیٹنگ
❸ فری ٹرائلز یا سائن اپ بونس
❹ ریفرل کیمپینز
📌 اہم نکتہ:
نئے کسٹمرز حاصل کرنے کا خرچ عام طور پر زیادہ ہوتا ہے، اس لیے ہر قدم ڈیٹا پر مبنی ہونا چاہیے۔
---
2️⃣ Retention Marketing – پرانے گاہکوں کو برقرار رکھنا
🟦 تعریف:
ریٹینشن مارکیٹنگ کا مقصد پہلے سے موجود کسٹمرز کو مطمئن رکھنا اور انہیں دوبارہ خریداری کی طرف راغب کرنا ہوتا ہے۔ ایکوزیشن مارکیٹنگ میں ہم مختلف نئے کسٹمر ڈھونڈتے ہیں ، لیکن ریٹینشن مارکیٹنگ میں ہم پہلے سے موجود کسٹمر کو Retain کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، ہم مختلف ڈسکاؤنٹ آفر دیکر اولڈ کسٹمرز کو سَٹِسفائڈ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ریٹینشن مارکیٹنگ میں ہمیں ایکوزیشن مارکیٹنگ کی نسبت مارکیٹنگ میں کم خرچہ کرنا پڑتا ہے ، کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ ایک برانڈ ہے جن سے میں شاپنگ کرتا رہتا ہوں تو ان کے نمائندے کا مجھے وٹس ایپ میسیج آیا کہ شیخ صاحب آپ ہمارے پرماننٹ کسٹمر ہیں لیکن ہم نے غور کیا ہے کہ آپ نے کچھ عرصہ سے ہمارے برانڈ سے کوئی شاپنگ نہیں کی ہے اس لئے ہم صرف اپنے اولڈ کسٹمر کو 40 پرسنٹ ڈسکاؤنٹ آفر کررہے ہیں ، آپ کچھ پسند کرکے اس کی تصویر سینڈ کردیجئے تاکہ میں 40 فیصد ڈسکاؤنٹ میں آپ کا آرڈر بُک کردوں ۔۔۔ مجھے حیرانی اس وقت ہوئی جب میں نے ان کی ویب سائٹ چیک کیا تو وہاں واقعی کوئی ڈسکاؤنٹ آفر نہیں تھا.......... اسی طرح ابھی کچھ دن پہلے جب میں نے ان کی ایک برانچ پر وزٹ کیا تو مجھے بولنے لگے کہ بس دو دن پہلے بائے ون گیٹ ون فری کا آفر تھا آپ کو بتانا بھول گئے ۔
🟦 تو مثال:
کسی برانڈ کی جانب سے صرف پرانے کسٹمرز کے لیے 40% ڈسکاؤنٹ دینا۔
❇️ *حکمتِ عملی:*
❶ کسٹمر لائلٹی پروگرام
❷ پرسنلائزڈ ڈسکاؤنٹس
❸ کسٹمر فیڈبیک پر کام کرنا
❹ ری-مارکیٹنگ ایڈز
🏵️ *اہم فائدہ:*
ریٹینشن کا خرچ ، Acquisition کے مقابلے میں 5 گنا کم ہوتا ہے ، اور یہ بزنس کو long-term sustainable growth دیتا ہے۔
---
3️⃣ Inbound Marketing – جب گاہک خود آپ تک آئے
🟦 تعریف:
ایسی حکمتِ عملی جس میں کسٹمر آپ کا مواد یا سروس دیکھ کر خود آپ سے رابطہ کرے۔ ان باونڈ مارکیٹنگ میں کسٹمر خود ہمارا کانٹینٹ دیکھ کر خود ہم تک پہنچتا ہے
🔶 مثال:
مثال کے طور پر سوشل میڈیا مارکیٹنگ یا بلاگنگ یا ایس ای او وغیرہ جس میں کسٹمر ہماری سروسز یا پراڈکٹس کے متعلق ایڈز یا آرٹیکلز وغیرہ دیکھ کر ہم سے رابطہ کرتا ہے
ان باونڈ مارکیٹنگ کی ایک مثال ہماری فیسبک پروفائل بھی ہے مثال کے طور پر میں فیس بک پر یہ انفارمیٹو پوسٹ کر رہا ہوں اسے بہت سے لوگ شیئر کریں گے جب آپ لوگ اسے شیئر کریں گے تو بہت سے لوگوں کو یہ کانٹینٹ پسند آئے گا اور وہ مجھے فالو کر لیں گے ، مطلب میں نے کسی کو نہیں کہا کہ مجھے فالو کریں لیکن لوگوں نے میری انفارمیٹو پوسٹ کی وجہ سے مجھے فالو کیا
جیسے آپ نے ایک انفارمیٹو ویڈیو یا بلاگ پوسٹ بنائی، جسے لوگ شیئر کرتے ہیں اور اس سے متاثر ہو کر وہ آپ کو خود فالو یا کانٹیکٹ کرتے ہیں۔
🔰 *حکمتِ عملی:*
❶ ایس ای او (سرچ انجن آپٹیمائزیشن)
❷ بلاگنگ اور آرٹیکل رائٹنگ
❸ یوٹیوب ایجوکیشنل ویڈیوز
❹ انسٹاگرام/فیس بک پر ریلس
🎯 *اہم نکتہ:*
یہ long-term strategy ہے،
مگر سب سے زیادہ sustainable ہے۔
---
4️⃣ Outbound Marketing – جب آپ خود گاہک کے پیچھے جائیں
🟦 تعریف:
ایسی مارکیٹنگ جس میں بزنس یا مارکیٹر خود گاہک سے رابطہ کرتا ہے۔ ایسی مارکیٹنگ جس میں کوئی مارکیٹر اپنی پراڈکٹ یا سروسز سیل کرنے کے لئے خود اپنے کسٹمرز تک جا رہا ہو اسے آوٹ باونڈ مارکیٹنگ کہتے ہیں ، مطلب آؤٹ باونڈ مارکیٹنگ میں کسٹمر خود ہمارے پاس نہیں آ رہا بلکہ ہم کسٹمر کے پاس جا رہے ہیں ،،، آؤٹ باونڈ مارکیٹنگ مختلف طریقوں سے کی جاتی ہے
♦ ️مثال:
❶ ٹیلی کالنگ
❷ ای میل مارکیٹنگ
❸ ڈور ٹو ڈور سیلز
❹ ایگزیبیشن یا اسٹالز پر پروموشن
آسان الفاظ میں سمجھئے ، جیسے کہ کالز سینٹر ، لوگوں کو کالز وغیرہ کر کے کنوینس کرنا، گھر گھر جا کر اپنی پراڈکٹس کی آگاہی دینا یا پھر مختلف سیمینارز ایگزیبیشن وغیرہ میں اپنے اسٹالز لگانا اور ای میل مارکیٹنگ مطلب لوگوں کو اپنی سروس یا پراڈکٹس سے ریلیٹڈ ای میلز وغیرہ سینڈ کرنا یہ سب آؤٹ باونڈ مارکیٹنگ کہلائے گا
🔰 *حکمتِ عملی:*
❶ Cold Calling
❷ Paid Email Campaigns
❸ Road Shows / Field Events
🎯 *اہم نکتہ:*
یہ فوری رسپانس دے سکتی ہے لیکن اس میں rejection کا رسک زیادہ ہوتا ہے۔
---
5️⃣ Sales vs Marketing – فرق اور تعلق
❇️ *مارکیٹنگ :*
لوگوں کو برانڈ، سروس یا پروڈکٹ کے بارے میں آگاہ کرنا، انہیں انٹرسٹڈ بنانا۔
❇️ *سیلز :*
جو لوگ انٹرسٹڈ ہو گئے، انہیں پرچیز ( خریداری ) کی طرف لانا، انہیں convert کرنا۔
♦ ️مثال:
فیس بک ایڈ = Marketing
ایڈ کے بعد آنے والے میسج پر بات چیت کر کے پراڈکٹ سیل کرنا = Sales
🏵️ یہ فرق یا یہ معلومات ڈیجیٹل مارکیٹرز کے لئے بہت ضروری ہے کیوں کہ اگر آپ کو صرف یہ ہی پتہ ہو تو آپ بہت سے برانڈز اور آن لائن بزنسز کو سٹسفائڈ کر کے بہت سے پراجیکٹس جیت سکتے ہیں ، یا پھر آپ مارکیٹنگ جاب کے لئے بھی کہیں اپلائے کرتے ہیں تو انٹرویو میں آپ سے یہ سوال ضرور پوچھا جائے گا
ویسے تو مارکیٹنگ ہو یا سیل ، دونوں کا اینڈ گول یا آخری مقصد تو یہ ہی ہوتا ہے کہ بزنس کے لئے زیادہ سے زیادہ پیسہ جنریٹ ہو، ہم یہ بول سکتے ہیں کہ سیلز مارکیٹنگ کا ہی آگے ایک sub پارٹ ہے لیکن کام یا ذمہ داری دونوں کی الگ الگ ہے
🔹 مارکیٹنگ کا مقصد ہے کہ لوگوں کو آپ کے کام بزنس یا سروسز کے بارے میں اویرنس ہو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آپ کے کام کے متعلق پتہ چل سکے اور ان میں آپ کی پراڈکٹ کے متعلق انٹرسٹ پیدا ہو اور سیلز ٹیم کا ڈایریکٹ تعلق کسٹمر کو چیز یا سروس بیچنے میں ہے، مثال کے طور پر فیسبک پر میسجز کی ایڈ رن کرنا مارکیٹنگ ہے ، کیونکہ لوگوں نے ایڈ دیکھا ، تو ان کو آپ کی پراڈکٹ یا سروسز کا پتہ چلا وہ لوگ آپ کی پراڈکٹ میں انٹرسٹڈ ہوئے اور انہوں نے آپ کو میسج کر دیا ، اب آگے سیلز ٹیم کا کام ہے کہ وہ جتنے لوگوں نے میسجز کیا ہے ان میں سے کتنے لوگوں کو پراڈکٹ یا سروس سیل کر کے کنورژن ریٹ بہتر کر پاتی ہے ۔۔۔
💠 Conversion Rate کا حساب:
اگر 100 لوگ میسج کریں اور 10 لوگ خرید لیں، تو Conversion Rate = 10%
👈 کنورژن ریٹ مطلب 20 لوگوں نے میسج کیا اور سیلز ٹیم صرف دو لوگوں کو پراڈکٹ سیل کر پائی تو مطلب کنورژن ریٹ 10 فیصد رہا
---
6️⃣ Cross Selling – متعلقہ پروڈکٹس بیچنا
♦️ مثال:
اگر کسٹمر نے موبائل خریدا، تو آپ اسے موبائل کَوَر، اسکرین پروٹیکٹر، یا چارجر آفر کریں۔
♦️ فائدہ:
ایک ہی کسٹمر سے آپ کی اوسط خریداری (AOV) بڑھ جاتی ہے۔
---
7️⃣ Up Selling – مہنگی یا اپ گریڈڈ پروڈکٹ بیچنا
♦ ️مثال :
کسٹمر 5 ہزار کی چیز خریدنے آیا، لیکن آپ نے 10 ہزار والی چیز پر قائل کر لیا۔
♦️ فائدہ:
Revenue اور profit دونوں تیزی سے بڑھتے ہیں۔
---
8️⃣ Performance Marketing
جہاں ہر روپے کے خرچ کا حساب لیا جاتا ہے، جیسے ROAS، CPL، CTR وغیرہ۔
9️⃣ Emotional Marketing
برانڈ کی ایسی کہانی سنانا جس سے کسٹمر کا دل جڑ جائے۔
🔟 Community Marketing
اپنی سروس یا پراڈکٹ کے گرد ایک کمیونٹی بنانا (مثلاً WhatsApp گروپس، فیس بک کمیونٹیز)
---
✅ نتیجہ (Conclusion)
مارکیٹنگ کی مختلف اقسام اور حکمتِ عملیاں صرف علم کا حصہ نہیں بلکہ ایک کامیاب بزنس کی روح ہیں۔ اگر کوئی آن لائن یا آف لائن بزنس کرنا چاہتا ہے تو ان concepts کو سمجھنا، test کرنا، اور ڈیٹا کی روشنی میں فیصلہ کرنا ناگزیر ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ:
نئے گاہک ملیں
پرانے گاہک دوبارہ خریدیں
سیلز بڑھے
برانڈ کا اعتماد بنے
تو ان تمام حکمتِ عملیوں کو اپنے بزنس میں شامل کریں، تجربہ کریں، اور مسلسل بہتری کی طرف بڑھتے رہیں۔
رہے نام اللہ کا
حیات باقی ملاقات باقی
---
♡ ㅤ ❍ ⎙ ⌲
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ
*🌏 شیــⷩــᷜــͥــⷽــⷩــᷤــخ عــⷽـــᷟــⷽــᷭــᷞــⷽــلقمہ اســᷤــᷝــᷝᷝᷝᷝــͥــᷜــᷤـــكـلز هـᷨــᷴــⷩـــب*
Comments
Post a Comment