🌐 *ای کامرس کیا ہے؟*

 🌐 *ای کامرس کیا ہے؟*

ای کامرس آن لائن خرید و فروخت کا وہ طریقہ ہے جس میں آپ ای کامرس چینلز جیسے:

ای کامرس ویب سائٹس ( اپنی ویب سائٹ، WordPress، Shopify ) یا پھر ای کامرس مارکیٹ پلیس جیسے Amazon ، Flipkart Meesho JioMart Snapdeal اور سوشل میڈیا (Facebook Marketplace، Instagram Shops، WhatsApp) کے ذریعے اپنی پروڈکٹس اور سروسز بیچ سکتے ہیں۔

---

🇮🇳 *ہندوستان میں ای کامرس کا موجودہ اسٹیٹس:*

🛒 ہندوستان میں ای کامرس انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے ، سروے کے مطابق ہندوستان میں ابھی تقریباً 30% لوگ آن لائن خریداری کرتے ہیں۔ لیکن ہر سال 20-25% کی رفتار سے آن لائن شاپنگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

---

📊 آن لائن خریداری کرنے والے یوزرز کی عمر کچھ یوں ہے:


🔹 18-24 سال: 38%

🔹 25-34 سال: 43%

🔹 35-44 سال: 15%

🔹 45+سال : 10%

---

🎯 Statista ، IBEF اور Bain & Company کی ریسرچ کے مطابق:


✅ 2024 تک ہندوستان کی ای کامرس مارکیٹ کا سائز:

💰 ~80 بلین ڈالر (USD)


✅ 2030 تک متوقع سائز:

💰 ~350-400 بلین ڈالر (USD)


✅ 2024 تک ہندوستان میں ای کامرس یوزر کی تعداد:

📱 تقریباً 270 ملین آن لائن شاپرز ، ہندوستان میں تقریباﹰ 270 ملین سے زیادہ لوگ آن لائن خریداری کرتے ہیں ، اور یہ تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور توقع ہے کہ 2027 تک یہ تعداد 400 ملین سے زیادہ تجاوز کرجائے 

--

🏆 سال 2024 میں ہندوستان میں ای کامرس کی کل فروخت 100 بلین ڈالر سے زیادہ ہوچکی ہے ، ہندوستان میں ای کامرس کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ٹاپ 5 کیٹیگریز (2024 کی ریسرچ کے مطابق):


1️⃣ الیکٹرونکس اور موبائل فونز (سب سے زیادہ سیل والی کیٹیگری) اس میں اسمارٹ فونز ، لیپ ٹاپ ، ٹیلی ویژن ، اور دیگر الیکٹرانک گیجٹس کی فروخت شامل ہے 

2️⃣ فیشن اور ایپیرل (کپڑے، جوتے، ایکسیسریز) یہ ہندوستان میں ای کامرس کی سب سے بڑی کیٹیگری ہے

3️⃣ گروسری اور روز مرہ کی ضروریات (آن لائن کریانہ، JioMart اور BigBasket کے ذریعے) یہ کیٹیگری تیزی سے بڑھ رہی ہے 

4️⃣ بیوٹی، ہیلتھ اور پرسنل کیئر : کاسمیٹکس ، جلد کی دیکھ بھال و صحت سے متعلق پروڈیکٹس ، اور پرسنل کیئر کی پروڈیکٹس اس میں شامل ہیں 

5️⃣ فرنیچر اور ہوم ڈیكور : اس میں فرنیچر ، کچن کے سامان ، اور گھر کی سجاوٹ کی اشیاء شامل ہیں 


⚡ Fun Fact:

ہندوستان میں Flipkart اور Amazon مل کر تقریباً 60% ای کامرس مارکیٹ شیئر رکھتے ہیں۔

---

🗓️ آگے کیا سیکھیں گے؟


آنے والے لیکچر میں ہم ان کیٹیگریز کی سب کیٹیگریز، کون سی پروڈکٹس زیادہ بکتی ہیں، اور ای کامرس بزنس کے لئے ہندوستان میں ٹرینڈنگ نشیز تفصیل سے سیکھیں گے تاکہ آپ صحیح پروڈکٹس سیل کر کے منافع کما سکیں۔

---

⏰ *ای کامرس کا فری کورس شروع ہورہا ہے..........*

موقع ہاتھ سے نہ جانے دیجئے اور اس پوسٹ کو شیئر کرکے ڈیجیٹل انقلاب کا حصہ بنئے

♡   ㅤ   ❍         ⎙         ⌲

ˡᶦᵏᵉ    ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ    ˢᵃᵛᵉ     ˢʰᵃʳᵉ


*🌏 شیــⷩــᷜــͥــⷽــⷩــᷤــخ عــⷽـــᷟــⷽــᷭــᷞــⷽــلقمہ اســᷤــᷝــᷝᷝᷝᷝــͥــᷜــᷤـــكـلز هـᷨــᷴــⷩـــب*

Comments

Popular posts from this blog

نماز میں عورتوں کا سینے پر ہاتھ باندھنا اور غیر مقلدین کا ایک عمومی شبہ

مولانا خلیل احمد سہارنپوری پر الزام کہ حضورﷺ سے زیادہ علم شیطان کو ہے

*Part 8* ﺭﻓﻊ ﯾﺪﯾﻦ ﮐﺮﻧﮯ پر غیر مقلدین کے دلائل کے جوابات