🔵 *ماہِ محرم؛فضائل و مسائل*

🔴 *part 1*
🔵 *ماہِ محرم؛فضائل و مسائل*

🌟 *متکلمِ اسلام مولانامحمد الیاس گھمن حفظہ اللہ*
▪▪▪▪▪▪▪▪▪
🔰 *دلائل اور اسلامی عقائد و مسائل کے لئے*

🔏 *ٹیلی گرام گروپ احناف میڈیا انڈیا* https://t.me/shaikh_muhammad_alqama

🛡 *آفیشل چینل*
https://t.me/amsindia
▫ ▫ ▫ ▫ ▫ ▫ ▫ ▫

⚜ *’’محرم‘‘اسلامی سال کا اول مہینہ:*

🌷 ماہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے جو اپنی بر کات و فضائل میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس مہینہ کی تاریخی حیثیت تو اپنی جگہ مسلم ہے لیکن اس کی حرمت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے اس مہینہ میں خصوصی اعمال اس کی عظمت کو چا ر چاند لگا دیتے ہیں۔ تاریخ اسلا می کے کئی واقعات اسی مہینہ میں پیش آئے۔ یہ کہنا بےجانہ ہو گا کہ تاریخ کے بیشتر اہم اور سبق آموز واقعات اسی مہینہ میں رو نماہو ئے۔ لہذا جہاں ماہ محرم سال نو کی ابتداء کی نوید دیتا ہے وہیں ان واقعات و حادثات کی بھی خبر دیتا ہے جن کایاد رکھنا امت مسلمہ کے لئے ضروری ہے۔ زندہ اقوام کی علامت یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنی تاریخ ،اسلاف کے کا رنامو ں اور واقعات سے بے خبر نہیں رہتیں۔ تو محرم کا آغاز ہمیں ان تاریخی حقائق سے باخبر ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

🌹 *سن ہجری کی ابتداء :*
مسلمانوں کی باقاعدہ تاریخ کا آغاز آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی ہجرت سے ہوا۔ اس سے قبل مسلمان سنِ نبوت یا آنحضر ت صلی اللہ علیہ و سلم کے آخری حج وغیرہ سے تاریخ کا حساب کیا کرتے تھے ،با قاعدہ سن مقرر نہیں تھا۔ اہل عر ب کے ہاں مختلف واقعات مشہور تھے جن کی بنیاد پر تاریخ کا تخمینہ لگا تے تھے۔ مثلاً جنگ بسوس ، جنگ داحس ، جنگ فجار اور عا م الفیل وغیرہ۔
(الکامل لابن اثیر:ج:1:ص:13،14:)

🌻 اس لئے باضابطہ سن مقرر کر نے کی ضرورت محسوس نہ کی گئی۔
جب حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کا دور خلا فت آیا اور فتوحات کا سلسلہ بڑھا تو عرب کے علاوہ دیگر عجم ممالک میں بھی اسلامی حکومت باقاعدہ طور پر معرض وجود میں آئی تو انفرادی و اجتماعی اور سرکاری سطح پر اس بات کی ضرورت محسوس کی گئی کہ باقاعدہ طور پر کوئی سن مقر ر کیا جا ئے۔

💠 چنانچہ خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے صحابہ کرام سے مشاورت فرمائی اور سن ہجری کا تقرر ہوا یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی مدینہ کی طرف ہجرت کے واقعہ کو اسلامی تقویم کی بنیاد بنایا گیا۔
(تاریخ دمشق لابن عساکر :ج:1، ص:44)

🌸 نیز حضرات صحابہ رضی اللہ عنہم کا اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ سال کی ابتداء ماہ محرم سے کی جا ئے۔ چنانچہ محرم ہی سے اسلامی سال کا آغاز ہونے لگا۔
(المختصر فی اخبارالبشر لابی الفداء اسما عیل بن علی :ج: 1 ص: 80،ا لہجرۃ النبویہ علیٰ صا حبہا افضل الصلوٰۃ والسلام)

🌺 *حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا عمل سنت ہے:*

🔸 ماہ محرم سے اسلامی سال کا آغاز کرنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عمل ہو نے کی وجہ سے ہما رے لئے سنت کا درجہ رکھتا ہے۔اس لئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنے طریقے کی طرح خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم کے طریقے کو بھی سنت فرمایا ہے۔ صحابہ کرام ؓمیں سے ہر ایک اپنی جگہ ہدایت کے آفتاب کا روشن ستارہ ہے۔ لیکن ان میں جیسا فیض خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم کو در جہ بدرجہ حاصل ہوا مجموعی لحاظ سے وہ دوسروں سے افضل و اعلیٰ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے متصلا ً بعد انہی ہستیو ں کو اپنے دین حق کی ترویج و اشاعت کے لئے زمین کی نیابت وخلافت سپرد فر مائی۔ یہی وجہ ہے کہ نبی علیہ السلام نے ان کو معیار حق بتلاتے ہوئے ان کی اتباع کا حکم دیا۔

🔰 چنانچہ حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکر م صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشا د فرمایا:
*’’ فَعَلَیْکُمْ بِسُنَّتِیْ وَسُنَّۃِ الْخُلَفَائِ الرَّا شِدِیْنَ الْمَہْدِیِّیْنَ ‘‘۔*
(سنن ابوداؤد:ج:2:ص:287:باب فی لزوم السنۃ)

🌼 *ترجمہ :* میری اور میرے خلفاء راشدین کی سنت کو لازم پکڑو۔

💎 اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی اور خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم کی سنت پر عمل کرنا ضروری قراردیا ہے۔ حضرت عمرؓ نے اسلامی سال کی ابتداء کے لئے واقعہ ہجرت کو بنیاد قرار دے کر ماہ محرم سے اس کا آغاز فرمایا ہے۔ لہذا اسکے مطابق اپنے روز مرہ کے معمولات کا حساب لگانا سنت پر عمل کرنا شمار ہو تا ہے۔
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹
✍ *وٹس ایپ گروپ احناف میڈیا سروس*✍+919537228474
🔻🔻🔻🔻🔻🔻🔻🔻🔻

Comments

Popular posts from this blog

نماز میں عورتوں کا سینے پر ہاتھ باندھنا اور غیر مقلدین کا ایک عمومی شبہ

مولانا خلیل احمد سہارنپوری پر الزام کہ حضورﷺ سے زیادہ علم شیطان کو ہے

*Part 8* ﺭﻓﻊ ﯾﺪﯾﻦ ﮐﺮﻧﮯ پر غیر مقلدین کے دلائل کے جوابات