*part 5* ماہِ محرم؛ فضائل و مسائل

🔴 *part 5*

ماہِ محرم؛ فضائل و مسائل

🌟 *متکلمِ اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ*

▪▪▪▪▪▪▪▪▪
⬇ *دلائل کے لیے*

🔏 *ٹیلی گرام گروپ احناف میڈیا انڈیا* https://t.me/shaikh_muhammad_alqama
🛡 *آفیشل چینل*
https://t.me/amsindia
🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸
🌼 *ماہ محرم کی بدعات و رسومات :*

🌷 ماہ محرم برکات کا حامل مہنیہ ہے لیکن بعض لوگ اس کی برکات سے فائدہ حاصل کر نے کی بجائے بدعات ورسومات میں پڑکر اس کی حقیقی فضیلت سے محروم ہوجاتے ہیں۔ذیل میں چند بدعات ورسومات کی نشاندہی کی جا تی ہے تا کہ ان سے بچ کر صحیح اعمال اختیار کیا جا ئیں۔

🌺 *تعزیہ:*  تعزیہ کرنا ناجائز ہے، کیوں کہ قرآن مجید میں ارشاد باری ہے:

*’’أَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَ‘‘*
(الصافات :95)

🌸 *ترجمہ:* کیا تم ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہو جس کو خود ہی تم نے تراشا اور بنایا ہے۔

🌹 ظاہر ہے کہ تعزیہ انسان اپنے ہاتھ سے تراش کر بناتا ہے پھر منت مانی جاتی ہے اور اس سے مرادیں مانی جاتی ہیں، اسکے سامنے اولاد وغیرہ کی صحت کی دعائیں کی جاتی ہیں اس کو سجدہ کیا جاتا ہے اس کی زیارت کو زیارت امام حسین سمجھاجاتا ہے یہ سب با تیں روح ایمان او رتعلیم اسلام کے اعتبار سے ناجائز ہیں۔

🔰 *مجالس:*

🌻 ذکر شہادت کے لیے مجالس منعقد کر نا ، ان میں ماتم کرنا، نوحہ کرنا روافض کی مشابہت کرنے کی وجہ سے ناجائز ہے۔ کیو ں کہ حدیث شریف میں آتا ہے :

*’’ مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَھُوَ مِنْہُمْ‘‘۔*
(سنن ابی دا ؤد:ج:2:ص:203 باب فی لبس الشہرۃ)

🌼 *ترجمہ:*  جس نے جس قوم کی مشا بہت اختیار کی وہ اس قوم میں سے ہے۔

💠 علامہ ابن حجر الہیثمی المکیؒ لکھتے ہیں :’

*’وَاِیَّاہٗ ثُمَّ اِیَّاہٗ اَنْ یَّشْغَلَہٗ بِبِدَعِ الرَّا فِضَۃِ مِنَ النَّدْبِ وَالنِّیَا حَۃِ وَالْحُزْ نِ اِذْ لَیْسَ ذٰلِکَ مِنْ اَخْلَا قِ الْمُؤ مِنِیْنَ وَاِلَّا لَکَانَ یَوْ مُ وَفَا تِہٖ صلی اللہ علیہ و سلم اَوْلیٰ بِذٰلِکَ وَاَحْریٰ‘‘*
(الصواعق المحرقہ:ج:2 :ص:534)

⚜ *ترجمہ :* خبردار (اس محرم کا ) روافض کی بدعتوں میں مبتلا ء نہ ہونا جیسے مرثیہ خوانی ، آہ بکاہ ، اور رنج والم وغیرہ کیوں کہ یہ مسلمانوں کی شایان شان نہیں اگر ایسا کرنا جائز ہو تا تو ا س کا زیادہ مستحق حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا یو م وفات ہو سکتا تھا۔
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹
✍ *وٹس ایپ گروپ احناف میڈیا سروس*✍+919537228474
🔻🔻🔻🔻🔻🔻🔻🔻🔻

Comments

Popular posts from this blog

نماز میں عورتوں کا سینے پر ہاتھ باندھنا اور غیر مقلدین کا ایک عمومی شبہ

مولانا خلیل احمد سہارنپوری پر الزام کہ حضورﷺ سے زیادہ علم شیطان کو ہے

*Part 8* ﺭﻓﻊ ﯾﺪﯾﻦ ﮐﺮﻧﮯ پر غیر مقلدین کے دلائل کے جوابات