امریکہ تباہی کے دہانے پر امریکہ لرز اٹھا


تباہی کے دہانے پر ایک بار پھر امریکہ لرز اٹھا

*✍️ شیخ محمد علقمہ مالیگاؤں*
http://wa.me/+971563872328
اس دنیا کا دستور ہے طعنہ شاہی یہاں زیادہ دیر تک نہیں چلتی ہے امریکہ نے اپنی طاقت و ترقی کے نشہ میں ٹیکنالوجی کے جنون میں اسلامی دنیا کی اینٹ سے اینٹ بجادی لیکن آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ دو روز سے امریکہ کے در و دیوار بج رہے ہیں دکانیں اور شاپنگ سینٹر پوری طرح توڑ پھوڑ اور لوٹ کھسوٹ کا شکار ہیں اب مظلوم قوموں کی آہیں رنگ لارہی ہے اس وقت پورا امریکا انتشار و خلفشار کا شکار ہے امریکی اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کرتے جارہے ہیں کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف بھی پر زور مظاہرے ہوئے مبینہ طور پر اسے کابینہ سمیت فرار ہونا پڑا 

اسے کہتے ہیں مکافات عمل ہر عمل کا رد عمل بھی ہوتا ہے امریکا نے پوری دنیا میں نفرت کے ایسے کانٹے بچھائے ہیں کہ اب اگر وہ اپنی پلکوں سے بھی چننا چاہے تو چن نہیں سکتا ہے
میرے ہمنوا ساتھیو! یہ وقت کی چلتی ہوائیں تمہیں پکار رہی ہے کہ اب دنیا تمہارے آبا و اجداد کی میراث کی منتظر ہے اب تمہیں دنیا کو اپنے ایمان و کردار کا پاور دکھانا ہے اب تمہیں اپنے اسلامی نظام کا پاور دکھانا ہے اب تمہیں اپنی آفاقی تعلیمات کا پاور دکھانا ہے تو عزم کرو ٹھان لو کہ اب تاریخ ہم لکھیں گے 
اپنا زمانہ آپ بناتے ہیں اہل دل 
ہم وہ نہیں کہ جن کو زمانہ بنا گیا 
ہم خود تراشتے ہیں منازل کے سنگ میل
ہم وہ نہیں ہیں جنکو زمانہ بناگیا

Comments

Popular posts from this blog

نماز میں عورتوں کا سینے پر ہاتھ باندھنا اور غیر مقلدین کا ایک عمومی شبہ

مولانا خلیل احمد سہارنپوری پر الزام کہ حضورﷺ سے زیادہ علم شیطان کو ہے

*Part 8* ﺭﻓﻊ ﯾﺪﯾﻦ ﮐﺮﻧﮯ پر غیر مقلدین کے دلائل کے جوابات