فدیہ اور اس کے احکام کیا ہیں

فدیہ اور اس کے احکام کیا ہیں؟؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖
🔏 *ٹیلی گرام گروپ احناف میڈیا سروس* 
http://Telegram.me/shaikh_muhammad_alqama
🔸 🔸 🔸 🔸 🔸 🔸 🔸 🔸 

*مسئلہ1⃣:* جس کو اتنا بڑھاپا ہوگیا ہوکہ روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رہی یا اتنی بیمار ہے کہ اب اچھے ہونے کی امید نہیں نہ روزے رکھنے کی طاقت ہے تو وہ روزے نہ رکھے اور ہر روزہ کے بدلے ایک مسکین کو صدقہ فطر کے برابرغلہ دے دے یاصبح  و شام پیٹ بھرکے اس کو کھلادے شریعت میں اس کو ’’فدیہ‘‘ کہتے ہیں اوراگرغلہ کے بدلے اسی قدرغلہ کی قیمت دے دے تب بھی درست ہے۔

*مسئلہ2⃣:* وہ فدیہ کا غلہ اگر تھوڑا تھوڑا کرکے کئی مسکینوں کو بانٹ دے توبھی صحیح ہے۔

*مسئلہ3⃣:* پھر اگر کبھی طاقت آگئی یابیماری سے اچھی ہوگئی تو سب روزے قضا رکھنے پڑیں گے اور جو فدیہ دیا ہے اس کا ثواب الگ ملے گا۔

*مسئلہ4⃣:* کسی کے ذمہ کئی روزے قضا تھے اور مرتے وقت وصیت گرگئی کہ میرے روزوں کے بدلے فدیہ دے دینا تو اس کے مال میں سے اس کا ولی فدیہ دے دے اور کفن دفن اور قرض ادا کرکے جتنا مال بچے اس کی ایک تہائی میں سے اگر سب فدیہ نکل آوے تو دینا واجب ہوگا۔

*مسئلہ5⃣:* اگراس نے وصیت نہیں کی مگر ولی نے اپنے مال میں سے فدیہ دے دیا تب بھی خدا سے امید رکھے کہ شاید قبول کرلے اور اب روزوں کا مواخذہ نہ کرے اور بغیر وصیت کئے خود مردے کے مال میں سے دینا جائز نہیں ہے اس طرح اگر تہائی مال سے فدیہ زیادہ ہوجائے تو باوجود وصیت کے بھی زیادہ دینا سب وارثوں کی رضامندی کے بغیر جائز نہیں ہاں ! اگر سب وارث خوش دلی سے راضی ہوجائیں تو دونوں صورتوں میں فدیہ دینا درست ہے لیکن نابالغ وارث کی اجازت کا شریعت میں کچھ اعتبار نہیں۔ بالغ وارث اپنا حصہ جدا کر کے اس میں سے دے دیں تو درست ہے۔
*مسئلہ6⃣:* اگر کسی کی نمازیں قضا ہوگئی ہوں اور وصیت کرکے مرگئی کہ میری نمازوں کے بدلے میں فدیہ دے دینا اس کابھی یہی حکم ہے۔

*مسئلہ7⃣:* ہروقت کی نماز کا اتنا ہی فدیہ ہے جتنا ایک روزے کا فدیہ ہے اس حساب سے دن رات کے پانچ فرض اور ایک وتر چھ نمازوں کی طرف سے ایک چھٹانگ کم پونے گیارہ سیردے مگر احتیاطاً پورے بارہ سیردے۔(قیمت کا اندازہ اپنے اپنے علاقے کے اعتبار سے لگائیں کیونکہ ہر علاقے میں نرخ متفاوت ہوتے ہیں مزید اپنے علاقے کے علماء اور مفتیان کرام سے اس مسئلہ کو خوب سمجھ لے …از ناقل )

*مسئلہ8⃣:* کسی کے ذمے زکوۃ باقی ہے ابھی ادانہیں کی تووصیت کرجانے سے اس کو بھی ادا کر دینا وارثوں پر واجب ہے، اگر وصیت نہیں کی اور وارثوں نے اپنی خوشی سے دے دی تو زکوۃ ادانہیں ہوئی۔

*مسئلہ9⃣:* اگر ولی مردے کی طرف سے قضاء روزے رکھ لے یا اس کی طرف سے قضا نمازیں پڑھ لے تو یہ درست نہیں یعنی اس کے ذمہ سے نہ اتریں گی۔

*مسئلہ10:* بغیر کسی وجہ کے رمضان کا روزہ چھوڑدینا درست نہیں اور بڑا'گناہ ہے یہ نہ سمجھے کہ اس کے بدلے ایک روزہ قضا رکھ لوں گی کیونکہ حدیث شریف میں آیاہے کہ رمضان کے ایک روزے کے بدلے میں  اگر سال بھر برابر روزے رکھتی رہے تب بھی اتنا ثواب نہ ملے گا جتنا رمضان میں ایک روزے کا ثواب ملتاہے۔
🔹🔹 🔹 🔹 🔹 🔹 🔹 🔹 🔹 ✍ *وٹس ایپ گروپ احناف میڈیا سروس*✍+919537228474
🔻 🔻 🔻 🔻 🔻 🔻 🔻 🔻

Comments

Popular posts from this blog

نماز میں عورتوں کا سینے پر ہاتھ باندھنا اور غیر مقلدین کا ایک عمومی شبہ

مولانا خلیل احمد سہارنپوری پر الزام کہ حضورﷺ سے زیادہ علم شیطان کو ہے

*Part 8* ﺭﻓﻊ ﯾﺪﯾﻦ ﮐﺮﻧﮯ پر غیر مقلدین کے دلائل کے جوابات